Machli Zakat Mein Di Tu Zakat Kis Hisab Se Ada Hogi ?

مچھلی زکوۃ میں دی تو زکوۃ کس حساب سے ادا ہوگی ؟

مجیب:مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1345

تاریخ اجراء: 18جمادی الثانی1445 ھ/01جنوری2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   تین ہزار روپے کی چھ کلو مچھلی لی،صفائی وغیرہ کروانے کے بعد پانچ کلو باقی بچی ، پھر یہ مچھلی زکوۃ میں ادا کی ، تو پانچ کلو گوشت زکوۃ میں شمار ہوگا یا تین ہزار روپے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جو چیز زکوۃ کی مد میں دی اس کی جو مارکیٹ ویلیو ہے اتنی رقم زکوۃ میں شمار ہو گی پوچھی گئی صورت میں آپ نے زکوۃ کی مد میں 5 کلو مچھلی دی ہے تو اس کی جتنی رقم بنتی ہے اتنی زکوۃ میں شمار ہو گی۔البتہ! 6 کلو مچھلی لینے کے بعد  اسے صاف کرنے سے5 کلو بچ گئی جو آپ نے زکوۃ میں دی لیکن صاف کیے بغیر اور صاف کر کے دونوں کی قیمتوں میں فرق ہے یعنی اگر صاف کرنے سے ایک کلو کم ہو گیا تو وہیں صاف کرنے سے کلو کا ریٹ بڑھ گیا لہٰذا آپ پانچ کلوصاف مچھلی کے گوشت کا ریٹ لے کر اسے زکوۃ کی رقم سے مائنس کر لیں مچھلی کی قسم کے اعتبار سے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم