مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1005
تاریخ اجراء: 23محرم الحرام1444 ھ/23اگست2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کوئی غیرسیدوغیرہاشمی اگر سیدزادی سے شادی کرے تو
ان کی اولاد کو کیا زکاۃ دےسکتے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی ہاں! دریافت کی
گئی صورت میں بچوں کے والد جبکہ غیر سیداورغیرہاشمی ہیں تووالدہ اگرچہ سید زادی
ہیں پھر بھی انہیں زکاۃ دےسکتے ہیں کیونکہ
شرع میں نسب باپ سے ثابت ہوتا ہے، ماں سے نہیں۔فتاوی رضویہ
میں جن افرادکوزکاۃ دیناجائزنہیں ،ان کاشمارکرنے کے
بعدامام اہلسنت علیہ الرحمۃ نے فرمایا:"یہ سولہ شخص
ہیں ،جنہیں زکوۃ دینی جائزنہیں ،ان کے سواسب
کوروا،مثلاہاشمیہ بلکہ فاطمیہ عورت کابیٹاجبکہ باپ ہاشمی
نہ ہوکہ شرع میں نسب باپ سے ہے ۔"(فتاوی رضویہ،ج10،ص109،رضافاونڈیشن،لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
عشرکس پرہوگا,خریدارپریابیچنے والے پر؟
تمام کمائی ضروریا ت میں خرچ ہوجا تی ہیں ،کیا ایسے کوزکوۃ دےسکتے ہے؟
نصاب میں کمی زیادتی ہوتی رہے تو زکوۃ کا سال کب مکمل ہوگا؟
زکوۃ کی رقم کا حیلہ کرکے ٹیکس میں دیناکیسا؟
زکوۃ حیلہ شرعی کے بعد مدرسہ میں صرف کی جاسکتی ہے یا نہیں؟
کیا مالِ تجارت پرزکوٰۃ واجب ہوتی ہے؟
علاج کے سبب مقروض شخص زکوۃ لے سکتا ہے یا نہیں؟
کیا مقروض فقیر کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟