Kya Sauteli Maa Ko Zakat De Sakte Hain ?

کیا سوتیلی ماں کو زکوٰۃ دے سکتے ہیں ؟

مجیب: مفتی فضیل رضا عطاری

تاریخ اجراء: ماہنامہ فیضانِ مدینہ فروری 2023

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ کیا سوتیلی ماں کو زکوٰۃ دینا جائز ہے جبکہ وہ شرعی فقیر ہو اور سیدہ یا ہاشمیہ بھی نہ ہو ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   سوتیلی ماں ، جو سیدہ یا ہاشمیہ نہ ہو اور شرعی فقیر بھی ہو تو اسے زکوٰۃ دینا جائز ہے۔

   یا د رہے کہ شرعی فقیر وہ ہے جس کے پاس اتنا  مال نہ ہو کہ نصاب کو پہنچ جائے یا نصاب کے برابرتو ہو مگر اس کی ضروریاتِ زندگی میں گھرا ہوا ہو یا اتنا مقروض ہو کہ قرضہ نکالنے کے بعد نصاب باقی نہ رہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم