مجیب: ابوالفیضان عرفان احمد مدنی
فتوی نمبر: WAT-1553
تاریخ اجراء: 15رمضان المبارک1444 ھ/06اپریل2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
زکوۃ کی رقم امانت کے طور پر ہوتی ہے ،
تو کیا اگر کوئی وصول کرنے
والا یا صدر و سیکرٹری وغیر ہ اس کو ذاتی استعمال میں
لے آئے پھراپنی طرف سے زکاۃ کی مدمیں اتنی رقم جمع
کروادے ، تو کیا ان کی
زکوٰۃ ادا ہو جائے گی ۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جس شخص کو کسی نے
اپنی زکوۃ ادا کرنے کے لیے وکیل بنایا ، اس کا زکوۃ
کی رقم کو اس نیت سے اپنے استعمال میں لانا کہ بعد میں
ادائیگی کر دوں گا،یہ جائزنہیں اور اگر کسی نے
ایسا کیا ، تو اب اپنے طور پر
زکوۃ کے پیسے ادا کرنے سے زکاۃ ادانہیں ہوگی ، بلکہ
اس پر لازم ہے کہ جس نے اس کو زکوۃ دی تھی ، اس کویہ صورت حال بتاکردوبارہ
زکاۃ اداکرنے کی اجازت لے ،اب
اگر وہ کہے کہ تم میری طرف سے یہ دوبارہ ادا کر دو ، تو
کر سکتا ہے۔ اورتوبہ کرنابھی لازم ہوگی۔
ہاں اگرزکوۃ دینے والے کی
رقم اپنے پاس رکھ لی ابھی استعمال نہیں کی ،استعمال کرنے
سے پہلے،اپنی ذاتی رقم اس کی زکوۃ میں اس نیت
سے دی کہ اس کی رقم میں رکھ لوں گاتواس صورت میں زکوۃ
اداہوجائےگی ۔
رد المحتار علی الدر المختار میں ہے” وكيل بدفع الزكاة إذا أمسك دراهم الموكل ودفع
من ماله ليرجع ببدلها في دراهم الموكل صح. بخلاف ما إذا أنفقها أولا على نفسه مثلا
ثم دفع من ماله فهو متبرع “ترجمہ:زکوۃ دینے کا وکیل، مؤکل کے
دئیے ہوئے دراہم اپنے پاس رکھ لے اور اپنے مال سے زکوۃ اس نیت
سے ادا کرے کہ مؤکل کے دئیے ہوئے دراہم سے لے لے گا تو صحیح ہے ،بخلاف
اس صورت کے کہ وکیل اولاً مؤکل کے دئیے ہوئے دراہم خرچ کردے پھر اپنے
مال سے زکوٰۃ ادا کرے تو اس صورت میں زکوٰۃ ادا
نہیں ہوگی اور وکیل متبرع قرار پائے گا۔(رد المحتار علی الدر المختار،کتاب الزکاۃ،ج
2،ص 269،270،دار الفکر،بیروت)
بہار
شریعت میں ہے” زکاۃ دینے والے نے وکیل کو
زکاۃ کا روپیہ دیا وکیل نے اُسے رکھ لیا اور اپنا
روپیہ زکاۃ میں دے دیا تو جائز ہے، اگر یہ
نیّت ہو کہ اس کے عوض مؤکل کا روپیہ لے لے گا اور اگر وکیل نے
پہلے اس روپیہ کو خود خرچ کر ڈالا بعد کو اپنا روپیہ زکاۃ
میں دیا تو زکاۃ ادا نہ ہوئی بلکہ یہ تبرع ہے اور مؤکل
کو تاوان دے گا۔(بہار شریعت،ج 1،حصہ 5،ص
888،مکتبۃ المدینہ،کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
عشرکس پرہوگا,خریدارپریابیچنے والے پر؟
تمام کمائی ضروریا ت میں خرچ ہوجا تی ہیں ،کیا ایسے کوزکوۃ دےسکتے ہے؟
نصاب میں کمی زیادتی ہوتی رہے تو زکوۃ کا سال کب مکمل ہوگا؟
زکوۃ کی رقم کا حیلہ کرکے ٹیکس میں دیناکیسا؟
زکوۃ حیلہ شرعی کے بعد مدرسہ میں صرف کی جاسکتی ہے یا نہیں؟
کیا مالِ تجارت پرزکوٰۃ واجب ہوتی ہے؟
علاج کے سبب مقروض شخص زکوۃ لے سکتا ہے یا نہیں؟
کیا مقروض فقیر کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟