مجیب:محمد عرفان مدنی عطاری
فتوی نمبر:WAT-1143
تاریخ اجراء:10ربیع الاول1444ھ/07اکتوبر2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
سونا جب بیچنے جائیں، تو دکاندار کہتے ہیں کہ 22 کیرٹ
سونے میں 80فیصد سونا ہے، بقیہ 20 فیصد کھوٹ ہے، تو اب ہم
زکوۃ اس سونے کی مارکیٹ ویلیو کی 80 فیصد
کے حساب سے ادا کریں گے یا پھر مکمل ویلیو پر؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اولاً یہ سمجھ لیجئے کہ سونے ،چاندی میں اگر کھوٹ (کسی
اور جنس کی دھات) شامل ہو، لیکن وہ کھوٹ سونے چاندی سے کم ہو،
تو وہ سارا میٹریل سونا ،چاندی ہی قرار پائے گا اور ان کے
استعمال اور زکوۃ وغیرہ کے معاملے میں اس تمام پر سونے چاندی
کا حکم ہی عائد ہو گا۔
لہذا پوچھی گئی صورت میں مال زکوۃ پرسال پوراہونے کے دن ،کھوٹ سمیت اس سونے کی
جو مارکیٹ ویلیو ہو گی، اس مکمل ویلیو پر زکوۃ
فرض ہو گی، اس میں سے خالص سونے کی ویلیو الگ کر کے
زکوۃ کا حساب نہیں کریں گے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے” وإذا كان الغالب على الدراهم الفضة فهي فضة، وإن
كان الغالب غلى الدنانير الذهب فهي ذهب“ترجمہ:چاندی کے سکوں پر چاندی
غالب ہو تو وہ چاندی ہی شمار ہوں گے ،اسی طرح سونے کے سکوں پر
سونا غالب ہو تو وہ سونا شمار ہوں گے۔ (فتاوی ہندیہ،کتاب
الصرف،ج 3،ص 219،دار الفکر،بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
عشرکس پرہوگا,خریدارپریابیچنے والے پر؟
تمام کمائی ضروریا ت میں خرچ ہوجا تی ہیں ،کیا ایسے کوزکوۃ دےسکتے ہے؟
نصاب میں کمی زیادتی ہوتی رہے تو زکوۃ کا سال کب مکمل ہوگا؟
زکوۃ کی رقم کا حیلہ کرکے ٹیکس میں دیناکیسا؟
زکوۃ حیلہ شرعی کے بعد مدرسہ میں صرف کی جاسکتی ہے یا نہیں؟
کیا مالِ تجارت پرزکوٰۃ واجب ہوتی ہے؟
علاج کے سبب مقروض شخص زکوۃ لے سکتا ہے یا نہیں؟
کیا مقروض فقیر کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟