مجیب:مولانا محمد ماجد رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1593
تاریخ اجراء:10رمضان المبارک1445 ھ/21مارچ2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میری ایک جوتوں کی
دکان ہے، میری جتنی زکوۃ بنتی ہے، کیااس کی
رقم کا حساب کر کے اس کے بدلے میں جوتے مستحق افراد میں زکوۃ کی
نیت سےتقسیم کر سکتا ہوں؟ اگر کرسکتاہوں، تو اس کی کیا قیمت
لگا سکتا ہوں وہ قیمت لگانی ہوگی جو ہول سیل پر دکان کے
لئے خریدا گیا ہے یا پروفٹ لگا کر؟ جبکہ پرافٹ فکس نہیں
ہوتا، تو اس صورت میں کیا حکم ہوگا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی
گئی صورت میں آپ کے لیے جوتوں کے ذریعے زکوۃ
اد اکرناجائز ہے اس صورت میں سال
مکمل ہونے کے دن آپ پر جتنی زکوۃ بنتی ہے اتنی
ہی مالیت کے جوتے بطور زکوۃ دینے ہوں گے مثلا آپ
پر پچاس ہزار روپے زکوۃ بنتی ہے تواب مارکیٹ ریٹ کےحساب
سے پچاس ہزار روپے کےجوتے بطور زکوۃ اداکریں گے ۔اور یہاں
مارکیٹ ویلیو کا اعتبار ہو گا
خریدنے یا بیچنے
کی قیمت کا اعتبار نہیں ہے اور مارکیٹ ویلیو سے مراد
یہ ہے کہ مارکیٹ
میں یہ جوتا عام طور پر کتنے
میں بیچا جاتا ہے ۔
فتاوی
رضویہ میں ہے:”تجارت کی نہ لاگت پر زکاۃ ہے نہ صرف منافع
پر ، بلکہ سالِ تمام کے وقت جو زرِ منافع ہے اور باقی مالِ تجارت کی
جو قیمت اس وقت بازار کے بھاؤ سے ہے ، اس پر زکوۃ ہے۔“(فتاوی رضویہ، جلد10، صفحہ 329، رضا
فاؤنڈیشن ، لاھور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
عشرکس پرہوگا,خریدارپریابیچنے والے پر؟
تمام کمائی ضروریا ت میں خرچ ہوجا تی ہیں ،کیا ایسے کوزکوۃ دےسکتے ہے؟
نصاب میں کمی زیادتی ہوتی رہے تو زکوۃ کا سال کب مکمل ہوگا؟
زکوۃ کی رقم کا حیلہ کرکے ٹیکس میں دیناکیسا؟
زکوۃ حیلہ شرعی کے بعد مدرسہ میں صرف کی جاسکتی ہے یا نہیں؟
کیا مالِ تجارت پرزکوٰۃ واجب ہوتی ہے؟
علاج کے سبب مقروض شخص زکوۃ لے سکتا ہے یا نہیں؟
کیا مقروض فقیر کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟