مجیب: ابوالفیضان عرفان احمدمدنی
فتوی نمبر: WAT-954
تاریخ اجراء: 06محرم الحرام1443 ھ/06اگست2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا جواہرات پر زکوۃ بنتی
ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
موتی اور جواہر (یعنی قیمتی
پتھروں) اگرمال تجارت نہ ہوں توان پر زکوۃ واجب نہیں، اگرچہ کتنے ہی
قیمتی ہوں ۔اور! اگر تجارت کی
نیت سے لئے، تو مالِ تجارت ہونے کی وجہ سے دیگر شرائط کی
موجودگی میں ان کی مالیت پر زکوۃ واجب ہو گی۔
تنویر الابصار میں ہے” (لا زكاة في اللآلئ والجواهرإلا أن تكون
للتجارة)“ترجمہ:موتی
اور جواہر پر زکوۃ واجب نہیں،مگر یہ کہ تجارت کی نیت
سے لئے ہوں(تو شرائط پائے جانے کی
صورت میں ان کی زکوۃ واجب ہوگی۔)
(تنویر الابصار مع در مختار،کتاب الزکاۃ،ج 3،ص 230،دار المعرفۃ،بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
عشرکس پرہوگا,خریدارپریابیچنے والے پر؟
تمام کمائی ضروریا ت میں خرچ ہوجا تی ہیں ،کیا ایسے کوزکوۃ دےسکتے ہے؟
نصاب میں کمی زیادتی ہوتی رہے تو زکوۃ کا سال کب مکمل ہوگا؟
زکوۃ کی رقم کا حیلہ کرکے ٹیکس میں دیناکیسا؟
زکوۃ حیلہ شرعی کے بعد مدرسہ میں صرف کی جاسکتی ہے یا نہیں؟
کیا مالِ تجارت پرزکوٰۃ واجب ہوتی ہے؟
علاج کے سبب مقروض شخص زکوۃ لے سکتا ہے یا نہیں؟
کیا مقروض فقیر کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟