Gold Ki Zakat Me Khot Shamil Hoga Ya Nahi ?

گولڈکی زکاۃ میں کھوٹ شمارہوگایانہیں؟

مجیب: عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی عنہ

فتوی نمبر: WAT-976

تاریخ اجراء:       15محرم الحرام1444 ھ/15اگست2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   گولڈ کی زکوٰۃ کو شمار کرتے ہوئے، اس میں کھوٹ کو بھی گولڈ میں شمار کر کے اس کا ریٹ لگائیں گے یا کھوٹ کے علاوہ کا اعتبار ہو گا جیسے 18 کیرٹ  کا سونا ہو اور اس میں 75 فیصد گولڈ اور 25 فیصد کھوٹ ہو، تو کھوٹ سمیت پورا گولڈ ہی شمار کیا جائے گا یا کھوٹ کو نکال کر صرف گولڈ کے وزن کا اعتبار ہو گا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   سونا ،چاندی میں سے اگر کسی کے ساتھ  دوسری دھات مل جائے ،تو جو ان میں سے غالب ہو اسی کا اعتبار ہوتا ہے اورسوال میں بیان کردہ  صورت میں بھی سونا چونکہ کھوٹ پر غالب ہے ، لہذاکھوٹ  کے وزن کو بھی سونے کے وزن کے ساتھ شامل کر کے ٹوٹل وزن کا اعتبار ہو گا ۔ہاں ! اتنا ضرور ہے کہ جب آپ قیمت کے اعتبار سے زکوۃ ادا کریں گے، تو18 کیرٹ سونے کی  سال پوراہونے کے دن جو مارکیٹ ویلیو ہو گی زکوٰۃ بھی اسی کے مطابق  ہو گی ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم