Girvi Rake Hue Sone Par Zakat Ka Kya Hukum Hai ?

گروی رکھے ہوئے سونے پر زکوۃ کا کیا حکم ہے ؟

مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-1515

تاریخ اجراء: 29شعبان المعظم1444 ھ/22مارچ2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   زید نے اپنی بیوی کا سونا رکھوا کر  قرض لیا ہےتو  زید کی بیوی پر سونے کی زکوۃ  ہوگی یا نہیں  ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   صوتِ مسئولہ میں  اگر سونا رہن (گروی ) کے طور پر رکھوایا گیاہے تو  جب تک  رہن رہے گا ،اتنی مدت کی ا س کی زکوۃ  کسی  پر لازم نہیں ہوگی۔ ہاں جب قبضہ  میں واپس آئے گا تواس کے بعدسے جس کی ملکیت وہ سونا ہے،  شرائط پائے جانےکی صورت میں اس پر زکوۃ لازم ہوگی۔

   نوٹ:اور یہ خیال رہے کہ بینک یا کسی اور ادارے سے  یوں قرض لینا کہ اس پر  کوئی نفع دینا پڑے یہ  سودہے اور سودکا لین دین ناجائز و حرام ہے لہذا اس سے بچنا لازم ہے۔ 

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم