Ghar Me Ugai jane Wali Sabziyan (Vegetables) Me Ushar Hai Ya Nahi

گھر میں اگائی جانے والی سبزیوں میں عشر ہے یا نہیں ؟

مجیب: فرحان احمد عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-386

تاریخ اجراء:       29ذو الحجۃلحرام1443 ھ  /29جولائی2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا گھر میں اگائی جانے والی سبزیوں وغیرہ کی پیداوار پر بھی عشر ہے ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جی نہیں! گھر میں اُگائی جانے والی سبزیوں وغیرہ پر عشر واجب نہیں ۔

   درمختار میں ہے:”ولا شيء في عين دار“ترجمہ : اور گھر کے اندر اگائی جانے والی چیزوں میں کچھ واجب نہیں ۔

   اس کے تحت ردالمحتار میں ہے:”لأن عمر رضي الله تعالى عنه  جعل المساكن عفوا وعليه إجماع الصحابة ولأنها لا تستنمى ووجوب الخراج باعتباره“ترجمہ : کیونکہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے گھر کی پیداوار کو معاف قرار دیا اور اسی پر صحابہ کرام علیہم الرضوان کا اجماع ہے نیز یہ بھی وجہ ہے کہ اس سے زمین کا نفع حاصل کرنا مقصود نہیں ہوتا اور عشرو خراج کا تعلق اسی سے ہے ۔(درمختار مع ردالمحتار ، کتاب الزکاۃ ، باب العشر ، جلد3، صفحہ320،مطبوعہ کوئٹہ )

   بہار شریعت میں ہے:”مکان یا مقبرہ میں جو پیداوار ہو، اُس میں نہ عشر ہے نہ خراج۔(بہار شریعت، جلد1، صفحہ919، مکتبۃ المدینہ ، کراچی )

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم