Ghani Hone Ke Liye Nisab Par Saal Guzarna Shart Hai Ya Nahi?

غنی ہونے کے لیے نصاب پرسال گزرناشرط ہے یانہیں ؟

مجیب: محمد عرفان مدنی عطاری

فتوی نمبر: WAT-1578

تاریخ اجراء: 24رمضان المبارک1444 ھ/15اپریل2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   جس طرح زکوۃ دینے کے لئے سال گزرنا شرط ہوتا ہے، تو کیا زکوۃ لینے کے لئے بھی سال گزرنا شرط ہے، مثلاً ایک بندے کے پاس آج اتنی رقم آ گئی کہ وہ مالکِ نصاب ہو گیا، تو کیا اب وہ زکوۃ نہیں لے سکتا یا پھر اس رقم پر سال گزرنا ضروری ہے، اس کے بعد زکوۃ نہیں لے گا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   زکوۃ لینے کے معاملے میں نصاب پر سال گزرنا شرط نہیں ہے، لہذا جو شخص مالکِ نصاب ہو گیا، تو مالکِ نصاب ہوتے ہی وہ مستحقِ زکوۃ یعنی شرعی فقیر ہونے سے نکل جائے گا ، لہذا وہ زکوۃ نہیں لے سکتا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم