مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1489
تاریخ اجراء: 20شعبان المعظم1444 ھ/13مارچ2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا دوکان پر جو
سامان بیچنے کے لیے رکھا ہے اس پر زکوۃ دینی پڑے گی
اگر دینی پڑے گی تو کس طرح حساب لگایا جائے گا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
دکان میں بیچنے کی نیت
سے موجود سامان ، مال ِ تجار ت کہلاتاہے اورمال تجارت
پرزکاۃ لازم ہوتی ہے لہذادکان پر بیچنے کےلیے جوسامان رکھاہے،وجوب زکوۃ کی
شرائط پائے جانے کی صورت میں اس پر
زکوۃلازم ہوگی۔
زکوۃ کا حساب لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ :
جس وقت آپ کے نصاب کاسال پوراہو،اس وقت سارے مال تجارت کی
مارکیٹ ریٹ کے مطابق قیمت لگالی جائے
اورمزیدبھی اگر ایساموجودہو، جس پرزکاۃ لازم ہوتی
ہے (سونا ،چاندی ، کرنسی،مال تجارت وغیرہ )توان کے ساتھ اس کوشامل
کرلیاجائے ۔اوراگرمزیدمال نہیں توتنہااسی پرحساب لگالیاجائے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
عشرکس پرہوگا,خریدارپریابیچنے والے پر؟
تمام کمائی ضروریا ت میں خرچ ہوجا تی ہیں ،کیا ایسے کوزکوۃ دےسکتے ہے؟
نصاب میں کمی زیادتی ہوتی رہے تو زکوۃ کا سال کب مکمل ہوگا؟
زکوۃ کی رقم کا حیلہ کرکے ٹیکس میں دیناکیسا؟
زکوۃ حیلہ شرعی کے بعد مدرسہ میں صرف کی جاسکتی ہے یا نہیں؟
کیا مالِ تجارت پرزکوٰۃ واجب ہوتی ہے؟
علاج کے سبب مقروض شخص زکوۃ لے سکتا ہے یا نہیں؟
کیا مقروض فقیر کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟