مجیب:مولانا رضا محمد مدنی
فتوی نمبر:Web-1616
تاریخ اجراء:19رمضان المبارک1445 ھ/30مارچ2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ڈرائیور یا
گھر میں کام کرنے والیوں کی گاؤں میں زمینیں
وغیرہ ہوتی ہیں کھیتی باڑی کی اور وہ
ہمارے یہاں کام بھی کرتے ہیں تو انہیں زکوٰۃ
دینا کیسا ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جس کو بھی زکوٰۃ دی جائے اس کے لئے
دو باتیں ضروری ہیں: پہلی یہ کہ وہ نسبی اعتبار
سے ہاشمی خاندان سے نہ ہو اور دوسری بات یہ کہ وہ شرعی
فقیر ہو۔ شرعی فقیر وہ شخص ہوتا ہے جس کے پاس حاجت ِ
اصلیہ سے زائد اتنا مال موجود نہ ہو جو ساڑھے باون تولہ چاندی
کی مالیت کے برابر یا اس سے زائد ہو۔
گھر میں کام کرنے والے ڈرائیور یا عورت
کی ذاتی ملکیت میں زرعی زمین ہے، لیکن اس کی جتنی آمدن
ہوتی ہے وہ ضروریات میں خرچ ہوجاتی ہےجیسا کہ عام
طور پر ایسے افراد کے ہاں یہی صورتحال ہوتی ہے ، تو اس
صورت میں وہ زمین حاجتِ اصلیہ میں داخل ہوگی، اگر
ان کے پاس اس زمین کےعلاوہ حاجت سے زائد اتنا مال نہیں ہے جو ساڑھے
باون تولہ چاندی کی مالیت کے برابر یا اس سے زائد
مالیت کا ہوتو ان کو زکوٰۃ دینا جائز ہوگا جبکہ وہ
ہاشمی خاندان سے نہ ہوں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
عشرکس پرہوگا,خریدارپریابیچنے والے پر؟
تمام کمائی ضروریا ت میں خرچ ہوجا تی ہیں ،کیا ایسے کوزکوۃ دےسکتے ہے؟
نصاب میں کمی زیادتی ہوتی رہے تو زکوۃ کا سال کب مکمل ہوگا؟
زکوۃ کی رقم کا حیلہ کرکے ٹیکس میں دیناکیسا؟
زکوۃ حیلہ شرعی کے بعد مدرسہ میں صرف کی جاسکتی ہے یا نہیں؟
کیا مالِ تجارت پرزکوٰۃ واجب ہوتی ہے؟
علاج کے سبب مقروض شخص زکوۃ لے سکتا ہے یا نہیں؟
کیا مقروض فقیر کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟