مجیب:مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1613
تاریخ اجراء:14رمضان المبارک1445 ھ/25مارچ2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میں نے 25 ماہ کی
کمیٹی ڈالی ہے میری کمیٹی 7 ویں
ماہ نکل آئی تھی زکوٰۃ کے سال کا نصاب رمضان میں
ہم کرتے ہیں جب کمیٹی کا 10 واں ماہ چل رہا ہے ، اب اس کمیٹی
پر کتنی زکوٰۃ مَیں نے دینی ہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
کمیٹی کی بقیہ واجب الادا قسطیں مائنس کرنے کے بعد اگر مال
نصاب(52.5 تولہ چاندی کی قیمت) کے برابر یا اس سے زیادہ
بچ رہا ہے یا دوسرے مالِ زکوٰۃ (سونا، چاندی،
پرائز بانڈز) سے مل کر نصاب(52.5 تولہ
چاندی کی قیمت ) کو پہنچ رہا ہے تو (دیگر شرائطِ
زکوٰۃ کی موجودگی میں) سال گزرنے پر
کل مال کاچالیسواں حصہ (2.5
فیصد) بطورِ زکوٰۃ دینا فرض ہے، اور جس
مہینے کی جس تاریخ کو سال
مکمل ہورہا ہے اسی مہینے کے اسی دن زکوٰۃ کی ادائیگی واجب ہوگی بلاوجہِ شرعی اس میں
معمولی تاخیر بھی ناجائز و گناہ ہے ۔ اگر رمضان المبارک کے مہینے میں
سال مکمل ہورہا ہے تو جس تاریخ کو سال مکمل ہو اس تاریخ کو ادائیگی کرنی ہوگی،
اور اگر سال رمضان المبارک سے پہلے مکمل ہورہا ہے تو اسی وقت
ادائیگی واجب رہے گی، رمضان المبارک تک تاخیر نہیں
کرسکتے ، کریں گے تو گنہگار ہوں
گے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
عشرکس پرہوگا,خریدارپریابیچنے والے پر؟
تمام کمائی ضروریا ت میں خرچ ہوجا تی ہیں ،کیا ایسے کوزکوۃ دےسکتے ہے؟
نصاب میں کمی زیادتی ہوتی رہے تو زکوۃ کا سال کب مکمل ہوگا؟
زکوۃ کی رقم کا حیلہ کرکے ٹیکس میں دیناکیسا؟
زکوۃ حیلہ شرعی کے بعد مدرسہ میں صرف کی جاسکتی ہے یا نہیں؟
کیا مالِ تجارت پرزکوٰۃ واجب ہوتی ہے؟
علاج کے سبب مقروض شخص زکوۃ لے سکتا ہے یا نہیں؟
کیا مقروض فقیر کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟