Biwi Ke Zewar Ki Zakat Kis Par Hai ?

بیوی کے زیورات کی زکاۃ کس پرہے؟

فتوی نمبر:WAT-657

تاریخ اجراء:13شعبان المعظم 1443ھ/17مارچ 2022

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

    بیوی کےسونےکےزیورات کی زکوۃ شوہرکےذمہ ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    سونےکےجوزیورات بیوی کی ملکیت ہیں ان کی زکوۃ اداکرنا،بیوی پرہی فرض ہے،شوہرپرنہیں،البتہ اگرشوہربیوی کی اجازت سےاس کےزیورات کی زکوۃ اداکردیتا ہے،توزکوۃ اداہوجائےگی۔فتاوی رضویہ میں ہے " زیور کہ ملکِ زن ہے اس کی زکوٰۃ ذمہ شوہر ہرگز نہیں اگر چہ اموالِ کثیرہ رکھتا ہو، نہ اس کے دینے کا اس پر کچھ وبال( لاتزروازرۃ وزرا خری) (کوئی بوجھ اٹھانے والی جان دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائےگی۔ )"(فتاوی رضویہ،ج10،ص132،رضافاونڈیشن،لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

کتبہ

المتخصص  فی الفقہ الاسلامی

ابو رجا محمد نور المصطفیٰ عطاری مدنی