فتوی نمبر:WAT-657
تاریخ اجراء:13شعبان المعظم 1443ھ/17مارچ 2022
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بیوی کےسونےکےزیورات کی
زکوۃ شوہرکےذمہ ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
سونےکےجوزیورات بیوی
کی ملکیت ہیں ان کی زکوۃ اداکرنا،بیوی
پرہی فرض ہے،شوہرپرنہیں،البتہ اگرشوہربیوی کی اجازت
سےاس کےزیورات کی زکوۃ اداکردیتا ہے،توزکوۃ
اداہوجائےگی۔فتاوی رضویہ میں ہے " زیور
کہ ملکِ زن ہے اس کی زکوٰۃ ذمہ شوہر ہرگز نہیں اگر چہ
اموالِ کثیرہ رکھتا ہو، نہ اس کے دینے کا اس پر کچھ وبال( لاتزروازرۃ
وزرا خری) (کوئی بوجھ اٹھانے والی جان دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائےگی۔
)"(فتاوی
رضویہ،ج10،ص132،رضافاونڈیشن،لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ
تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کتبہ
المتخصص فی الفقہ الاسلامی
ابو رجا محمد نور المصطفیٰ عطاری
مدنی
عشرکس پرہوگا,خریدارپریابیچنے والے پر؟
تمام کمائی ضروریا ت میں خرچ ہوجا تی ہیں ،کیا ایسے کوزکوۃ دےسکتے ہے؟
نصاب میں کمی زیادتی ہوتی رہے تو زکوۃ کا سال کب مکمل ہوگا؟
زکوۃ کی رقم کا حیلہ کرکے ٹیکس میں دیناکیسا؟
زکوۃ حیلہ شرعی کے بعد مدرسہ میں صرف کی جاسکتی ہے یا نہیں؟
کیا مالِ تجارت پرزکوٰۃ واجب ہوتی ہے؟
علاج کے سبب مقروض شخص زکوۃ لے سکتا ہے یا نہیں؟
کیا مقروض فقیر کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟