Bhatije Ko Apni Zakat Dena

بھتیجے کواپنی زکوۃ دینا

مجیب:مولانا محمد نور المصطفیٰ عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-318

تاریخ اجراء:04جُمادَی الاُولٰی1443ھ/09دسمبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اپنے سات سال کے بھتیجے کواپنی زکوۃ دے سکتے ہیں یانہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اگروہ بھتیجاشرعی فقیرہے اوراس کاباپ اگرزندہ ہے اوروہ بھی شرعی فقیرہے اوروہ سیدیاہاشمی بھی نہیں تواسے زکوۃ دے سکتے ہیں ۔

   شرعی فقیروہ ہے جس کے پاس حاجت اورقرض سے زائدساڑھے باون تولہ چاندی یااس کی قیمت کے برابرکوئی مال نہ ہو۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم