مجیب:مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1575
تاریخ اجراء:11رمضان المبارک1445 ھ/22مارچ2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ایک مکان اس نیت
سے خریدا کہ بیٹی کو جہیز میں دیں گے، پھر نیت
بدل گئی اور یہ نیت ہوگئی کہ اس کو بیچ کر دوسری
جگہ مکان لیں گے ، لیکن ابھی تک اس مکان کو بیچا نہیں
بلکہ کرائے پر دیا ہوا ہے ، اس مکان
پر زکوۃ ہوگی یا نہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اس مکان پر زکوۃ نہیں ہوگی، اس لیے
کہ مکان پر زکوۃ اس صورت میں بنتی ہے جبکہ اسے بیچنے کے
ارادے سے خریداجائے ۔ چونکہ یہ بیٹی کو جہیز
میں دینے کے لئے خریدا گیا تھا بیچنے کی نیت
نہیں تھی، لہٰذا یہ مالِ تجارت میں داخل نہیں
ہے اس لیے اس مکان پر کوئی زکوۃ نہیں ۔بلکہ
اگربالفرض اس پلاٹ کو آپ تجارتی
مقصدسے خریدتے، تب بھی چونکہ آپ نے اسے کرائے پر دے دیا،اس
لیے اس مکان پر پھربھی زکوۃ نہیں بنتی۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
عشرکس پرہوگا,خریدارپریابیچنے والے پر؟
تمام کمائی ضروریا ت میں خرچ ہوجا تی ہیں ،کیا ایسے کوزکوۃ دےسکتے ہے؟
نصاب میں کمی زیادتی ہوتی رہے تو زکوۃ کا سال کب مکمل ہوگا؟
زکوۃ کی رقم کا حیلہ کرکے ٹیکس میں دیناکیسا؟
زکوۃ حیلہ شرعی کے بعد مدرسہ میں صرف کی جاسکتی ہے یا نہیں؟
کیا مالِ تجارت پرزکوٰۃ واجب ہوتی ہے؟
علاج کے سبب مقروض شخص زکوۃ لے سکتا ہے یا نہیں؟
کیا مقروض فقیر کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟