Beti Ko Jahez Mein Dene Ki Niyat Se Kharide Gaye Makan Par Zakat Ka Hukum

بیٹی کو جہیز میں دینے کی نیت سے خریدے گئے مکان پر زکوٰۃ کا حکم

مجیب:مولانا فرحان احمد عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1575

تاریخ اجراء:11رمضان المبارک1445 ھ/22مارچ2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   ایک مکان اس نیت سے خریدا کہ بیٹی کو جہیز میں دیں گے، پھر نیت بدل گئی اور یہ نیت ہوگئی کہ اس کو بیچ کر دوسری جگہ مکان لیں گے ، لیکن ابھی تک اس مکان کو بیچا نہیں بلکہ کرائے پر دیا ہوا ہے ، اس  مکان پر  زکوۃ ہوگی یا نہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اس مکان پر  زکوۃ نہیں ہوگی، اس لیے کہ مکان پر زکوۃ اس صورت میں بنتی ہے جبکہ اسے بیچنے کے ارادے سے خریداجائے ۔ چونکہ یہ بیٹی کو جہیز میں دینے کے لئے خریدا گیا تھا بیچنے کی نیت نہیں تھی، لہٰذا یہ مالِ تجارت میں داخل نہیں ہے اس لیے اس مکان پر کوئی زکوۃ نہیں ۔بلکہ اگربالفرض اس  پلاٹ کو آپ تجارتی مقصدسے خریدتے، تب بھی چونکہ آپ نے اسے کرائے پر دے دیا،اس لیے اس مکان پر پھربھی زکوۃ نہیں بنتی۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم