مجیب: مولانا محمد نوید چشتی
عطاری
فتوی نمبر:WAT-2557
تاریخ اجراء: 03رمضان المبارک1445 ھ/14مارچ2024 ء
دارالافتاء
اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بیچنے کی نیت سے پلاٹ لیا پھر کچھ وقت بعد نیت بدل گئی تو
یہ مال تجارت رہے گا یا نہیں؟ زکوٰۃ کا کیا حکم ہو گا ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ
الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی گئی
صورت میں اگرپلاٹ خریدتے وقت بیچنے کی نیت
ہو، تو اس پلاٹ کی زکوۃ لازم ہوگی ، لیکن
اگر بعد میں تجارت کے علاوہ کوئی اور نیت مثلا ً: خود رہائش رکھنےوغیرہ کی نیت کر لے ، تو پھر وہ مالِ تجارت نہیں رہے
گا اور اس کی زکوۃ لازم نہیں ہوگی ۔
در مختار میں ہے” (لا يبقى للتجارة ما) أي عبد مثلا (اشتراه لها فنوى) بعد
ذلك (خدمته ثم) ما نواه للخدمة (لا يصير للتجارة) وإن نواه لها “ترجمہ: وہ یعنی مثلا غلام تجارت کے لیے باقی
نہیں رہا جسے تجارت کے لیے خریدا پھر بعد میں اس سے خدمت لینے کی نیت کر لی۔ پھر
جسے خدمت کے لیے رکھنے کی نیت کر لی ، تو وہ تجارت کے لیے نہیں ہو گا، اگر چہ
تجارت کی نیت بھی کرلے۔(در مختار مع رد
المحتار،کتاب الزکاۃ،ج 2،ص 272،دار الفکر،بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ
وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
عشرکس پرہوگا,خریدارپریابیچنے والے پر؟
تمام کمائی ضروریا ت میں خرچ ہوجا تی ہیں ،کیا ایسے کوزکوۃ دےسکتے ہے؟
نصاب میں کمی زیادتی ہوتی رہے تو زکوۃ کا سال کب مکمل ہوگا؟
زکوۃ کی رقم کا حیلہ کرکے ٹیکس میں دیناکیسا؟
زکوۃ حیلہ شرعی کے بعد مدرسہ میں صرف کی جاسکتی ہے یا نہیں؟
کیا مالِ تجارت پرزکوٰۃ واجب ہوتی ہے؟
علاج کے سبب مقروض شخص زکوۃ لے سکتا ہے یا نہیں؟
کیا مقروض فقیر کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟