مجیب:مولانا عابد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1692
تاریخ اجراء:23رمضان المبارک1445 ھ/03اپریل2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر کوئی شخص اعوان ہے، لیکن اس کے
پاس اپنا شجرہ نسب نہیں ، تو کیا ایسا شخص زکوۃ لے سکتا
ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اعوان کا نسبی تعلق ہاشمی خاندان سے ہے اورجس
شخص کا نسبی تعلق ہاشمی خاندان سے ہو، اس کو زکوۃ دینا یا
اس کا زکوۃ لینا ہرگز جائز نہیں کہ ہاشمی ہونے کی
وجہ سے یہ مصرفِ زکوۃ نہیں۔لہٰذااگر کوئی واقعۃً اعوان ہے مگر اس کے پاس شجرۂ
نسب موجود نہیں ،تو ایسا شخص
بھی زکوٰۃ و فطرہ نہیں لے سکتا کہ شجرۂ نسب کا نہ ہونا اس کو ہاشمی
ہونے سے خارج نہیں کرے گا۔
فتاویٰ
اہلسنت احکام ِ زکوٰۃ میں سوال ہوا : ہمارا شجرۂ نسب
حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے بیٹے حضرت عون رضی اللہ
تعالیٰ عنہ سے ملتا ہے ،تو کیا ہمیں زکوۃ لینا
حرام ہو گا ؟ اس کے جواب میں فرمایا:” آپ جب حضرت علی کرم اللہ
وجھہ الکریم کی اولادسے ہیں تو ہاشمی ہوئے کیونکہ
حضرت علی ہاشمی ہیں اور تمام بنی ہاشم پر زکوۃ
وصدقہ واجبہ لینا حرام ہے۔“( فتاوی اہلسنت
احکام ِ زکوۃ، صفحہ 426، مکتبۃ المدینہ،کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
عشرکس پرہوگا,خریدارپریابیچنے والے پر؟
تمام کمائی ضروریا ت میں خرچ ہوجا تی ہیں ،کیا ایسے کوزکوۃ دےسکتے ہے؟
نصاب میں کمی زیادتی ہوتی رہے تو زکوۃ کا سال کب مکمل ہوگا؟
زکوۃ کی رقم کا حیلہ کرکے ٹیکس میں دیناکیسا؟
زکوۃ حیلہ شرعی کے بعد مدرسہ میں صرف کی جاسکتی ہے یا نہیں؟
کیا مالِ تجارت پرزکوٰۃ واجب ہوتی ہے؟
علاج کے سبب مقروض شخص زکوۃ لے سکتا ہے یا نہیں؟
کیا مقروض فقیر کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟