مجیب:مولانا محمد شفیق عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-263
تاریخ اجراء:16ربیع الآخر 1443ھ/22نومبر 2021 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کچھ زکوٰۃ
ایڈوانس نکال دی ، پھر سال پورا ہونے پر زکوٰۃ کا حساب
نکالتے ہوئے اس پہلے دی ہوئی
رقم کو موجودہ رقم میں شمار کر کے ٹوٹل پر زکوٰۃ کا حساب
لگائیں گے ؟ یا صرف
اس رقم پر زکوٰۃ کا حساب لگائیں گے جو سال پورا ہونے کے وقت موجود ہے اور پہلے جتنی رقم ایڈوانس
زکوٰۃ میں دے دی
تھی ، اسے اِس موجودہ رقم
میں شامل نہیں کریں گے ؟
بِسْمِ اللہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
کچھ زکوٰۃ
ایڈوانس نکال دی ، اس کے بعد زکوٰۃ
کا سال پورا ہوا ، پہلے
جتنی رقم ایڈوانس زکوٰۃ
میں دی تھی
، تو زکوٰۃ کا حساب نکالنے
کے لیے اُس ایڈوانس دی
ہوئی رقم کو اِس موجودہ
رقم میں شامل نہیں کریں گے ، بلکہ زکوٰۃ کا حساب صرف سال پورا
ہونے کے وقت موجود رقم کے حساب سے نکالیں
گے اور اس موجود رقم کے حساب سے جتنی زکوٰۃ بنے گی ،اس میں سے پہلے ایڈوانس دی ہوئی زکوٰۃ کی مقدار مائنس
کر کے باقی رہ جانے والی زکوٰۃ ادا
کریں گے ۔
یاد
رہے کہ سال پورا ہونے سے پہلے بھی مکمل زکوٰۃ دی جا سکتی ہے ، ورنہ جونہی
زکوٰۃ کا سال مکمل
ہو ، تو فورا تمام زکوٰۃ ادا کرنا لازم ہے
اور کسی شرعی مجبوری
کے بغیر تاخیر
یعنی دیر کرنا ، ناجائز
و گناہ ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ
تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
عشرکس پرہوگا,خریدارپریابیچنے والے پر؟
تمام کمائی ضروریا ت میں خرچ ہوجا تی ہیں ،کیا ایسے کوزکوۃ دےسکتے ہے؟
نصاب میں کمی زیادتی ہوتی رہے تو زکوۃ کا سال کب مکمل ہوگا؟
زکوۃ کی رقم کا حیلہ کرکے ٹیکس میں دیناکیسا؟
زکوۃ حیلہ شرعی کے بعد مدرسہ میں صرف کی جاسکتی ہے یا نہیں؟
کیا مالِ تجارت پرزکوٰۃ واجب ہوتی ہے؟
علاج کے سبب مقروض شخص زکوۃ لے سکتا ہے یا نہیں؟
کیا مقروض فقیر کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟