مجیب: مولانا محمد شفیق عطاری
مدنی
فتوی نمبر: WAT-640
تاریخ اجراء: 09شعبان المعظم 1443ھ/13مارچ 2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا عباسی کاسٹ حضرتِ سیِّدُنا عباس
رضی اللہ تعالی عنہ کی
کاسٹ ہے ، اگر ہیں تو کیا یہ ہاشمی ہیں اور انہیں
زکوۃ دے سکتے ہیں یا نہیں ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
عباسی حضرات ،
حضرتِ سیِّدُنا عباس رضی اللہ
تعالی عنہ کی اولاد سے
ہیں اور ہاشمی ہیں ، لہٰذا انہیں زکوۃ نہیں
دے سکتے ۔
بہار شریعت میں ہے:”بنی ہاشم کو زکوۃ نہیں
دے سکتے، نہ غیر انہیں دے سکے، نہ ایک ہاشمی دوسرے ہاشمی
کو۔ بنی ہاشم سے مراد حضرت علی و جعفر و عقیل اور حضرت
عباس و حارث بن عبدالمطلب کی اولادیں ہیں۔“ (بہارشریعت
، ج1 ، حصہ5، ص931،مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
عشرکس پرہوگا,خریدارپریابیچنے والے پر؟
تمام کمائی ضروریا ت میں خرچ ہوجا تی ہیں ،کیا ایسے کوزکوۃ دےسکتے ہے؟
نصاب میں کمی زیادتی ہوتی رہے تو زکوۃ کا سال کب مکمل ہوگا؟
زکوۃ کی رقم کا حیلہ کرکے ٹیکس میں دیناکیسا؟
زکوۃ حیلہ شرعی کے بعد مدرسہ میں صرف کی جاسکتی ہے یا نہیں؟
کیا مالِ تجارت پرزکوٰۃ واجب ہوتی ہے؟
علاج کے سبب مقروض شخص زکوۃ لے سکتا ہے یا نہیں؟
کیا مقروض فقیر کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟