مجیب: مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-1055
تاریخ اجراء:
18محرم الحرام1445 ھ/08اگست2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کسی عورت کا
نکاح ہوا لیکن رخصتی نہیں ہوئی تھی کہ شوہر وفات
پاگیا اوراس کے بعد عورت کا دوسری
جگہ نکاح بھی ہوگیا، تو کیا اب یہ عورت اپنے پہلے شوہر کی
میراث پائے گی؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جو عورت شوہر کے انتقال
کے وقت اس کے نکاح میں ہو وہ اپنے
شوہر کی وارث ہے اگرچہ رخصتی نہ ہوئی ہو، عورت دوسری شادی کرلے جب بھی
اس کا حقِ وراثت باقی رہتا ہے،ختم نہیں ہوجاتا۔ہمارے ہاں دوسری شادی کر لینے کی
وجہ سے بیوہ کو اس کا حصہ نہیں
دیاجاتا،یہ حکمِ الٰہی کی صریح خلاف
ورزی اور ناجائز و حرام ہے اور اس سے بچنا ہر مسلمان پر لازم ہے۔
صدر الشریعہ
مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے فرماتے
ہیں:”زید کی بی بی بھی زید کی
وارث ہے علاوہ مہر کے اپنا آٹھواں حصہ پائے گی۔نکاح کرنے کی وجہ
سے ترکہ سے محروم نہ ہوگی۔“(فتاوی
امجدیہ، جلد3، صفحہ 356،مکتبہ رضویہ، کراچی)
حکیم الامت
مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ
فرماتے ہیں:”خاوند کی موت کے بعد بیوی کے لئے میراث
و عدت بہر حال لازم ہے خلوت ہوئی ہو یا نہیں۔“ (تفسیرِ نعیمی، جلد 4،صفحہ 518، نعیمی کتب خانہ
گجرات)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
میت کے ترکے سے تیجے،چالیسویں کا کھانا کھلانا کیسا؟
غیر مسلم اولا د مسلمان والدین کی وارث بن سکتی ہے یا نہیں؟
کیا مکان کسی کے نام کردینے سے ہبہ مکمل ہو جاتاہے؟
والدین سے ان کی زندگی میں جائیداد تقسیم کرنے کا مطالبہ کرنا کیسا؟
مالِ وِراثت میں اگر حرام و حلال مکس ہو تو کیا کریں؟
زندگی میں ہی اولاد میں جائیداد تقسیم کرنا
بیٹیوں کو حصہ نہ دینا کیسا ؟
زندگی میں وراثت تقسیم کرنا کیسا ؟