مجیب:مولانا محمد ماجد رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1757
تاریخ اجراء:18ذوالحجۃ الحرام 1445ھ/25جون2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا لڑکی کے مرنے پر اس کے پاس موجود زیورات اور کیش میں اس کے والدین کا حصہ ہوگا یا صرف شوہر اور بچوں کا حصہ ہوگا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اولا د کے مال میں والدین کا حصہ بھی ہوتا ہےلہٰذا جو زیورات یا کیش وغیرہ عورت کی ملکیت والا ہے ، یونہی جہیز کا فرنیچر وسامان وغیرہ ان سب میں شوہراور بچوں کا بھی حصہ ہوگا اور مرحومہ کے والدین کا بھی۔
والدین کے حصوں کے بارے میں اللہ تعالی ٰ ارشاد فرماتا ہے :” وَ لِاَبَوَیۡہِ لِکُلِّ وٰحِدٍ مِّنْہُمَا السُّدُسُ مِمَّا تَرَکَ اِنۡ کَانَ لَہٗ وَلَد “ترجمۂ کنز العرفان :اور اگر میت کی اولا د ہو، تو میت کے ماں باپ میں سے ہر ایک کے لیے ترکے سے چھٹا حصہ ہوگا ۔(سورۃ النساء ،پارہ 4،آیت :11)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
میت کے ترکے سے تیجے،چالیسویں کا کھانا کھلانا کیسا؟
غیر مسلم اولا د مسلمان والدین کی وارث بن سکتی ہے یا نہیں؟
کیا مکان کسی کے نام کردینے سے ہبہ مکمل ہو جاتاہے؟
والدین سے ان کی زندگی میں جائیداد تقسیم کرنے کا مطالبہ کرنا کیسا؟
مالِ وِراثت میں اگر حرام و حلال مکس ہو تو کیا کریں؟
زندگی میں ہی اولاد میں جائیداد تقسیم کرنا
بیٹیوں کو حصہ نہ دینا کیسا ؟
زندگی میں وراثت تقسیم کرنا کیسا ؟