مجیب: ابو محمد مفتی علی اصغر عطاری مدنی
فتوی نمبر: Nor-12998
تاریخ اجراء: یکم ربیع الاول 1445 ھ/18
ستمبر 2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کوئی شخص فوت ہو جائے اور اس کی
کوئی اولاد نہ ہو، تو شوہر کی جائیداد میں بیوی
کا حق ہوگا یا نہیں ؟ اور اگر شوہر کے دیگر ورثا بیوہ کا حصہ نہ دیں، تو کیا حکم ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی گئی
صورت میں وراثت تقسیم کرنے سے پہلے لازم ہونے والے حقوق کی ادائیگی
یعنی میت کی تجہیز و تکفین و تدفین کا
خرچ، میت کےذمہ اگر کوئی قرض تھا، تو اس کی ادائیگی
اور اگر اس نے کوئی جائز وصیت کررکھی تھی تو ایک
تہائی ترکے کی حد تک وصیت
نافذ کرنےکے بعدشوہر کی تمام
جائیدادِ منقولہ و غیر منقولہ کا چوتھا حصہ(1/4) اس کی
بیوہ کو دیا جائے گا ۔ یہی خدائے احکم
الحاکمین جل جلالہ کا فیصلہ ہے کہ جب مرنے والے شخص کی
کوئی اولاد نہ ہو تواس کی بیوہ کوکل جائیداد کا چوتھا حصہ
ملتا ہے ۔ اگر خاوند کے ورثا اس
کی بیوہ کو پورا حصہ
نہیں دیں گے تو سخت
گناہ گار ، حق العبد میں گرفتار اور مستحقِ عذابِ نار ہوں گے۔
بیوہ کا حصہ بیان کرتے
ہوئےاللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے:”وَلَہُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَکْتُمْ اِنۡ
لَّمْ یَکُنۡ لَّکُمْ وَلَدٌ ۚ فَاِنۡ کَانَ لَکُمْ
وَلَدٌ فَلَہُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَکْتُمۡ مِّنۡۢ بَعْدِ
وَصِیَّۃٍ تُوۡصُوۡنَ بِہَاۤ اَوْدَیۡنٍ“ترجمۂ کنز
الایمان:اور تمہارے ترکہ میں عورتوں کا چوتھائی ہے اگر تمہارے اولاد نہ ہو، پھر اگر تمہارے اولاد
ہو تو ان کا تمہارے ترکہ میں سے آٹھواں جو وصیت تم کر جاؤ اور دَین
نکال کر۔(پارہ 4 ، سورۂ
نساء ، آیت 12)
مذکورہ آیتِ پاک کے
تحت مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ
اللہ علیہ فرماتے ہیں:”یہ بیوی کی
میراث کا ذکر ہے ، بیوی ایک ہو یا زیادہ ،
خلوت ہوچکی یا نہ اور خاوند
کی اولاد نہ اس بیوی سے ہو ، نہ دوسری بیوی
سے ، بہر حال اس کی میراث یہ ہے کہ اس کے خاوند کے متروکہ مال
کا چہارم یعنی 1/4 ملے گا ، باقی تین حصے دوسرے وارثوں کے
ہوں گے “(تفسیرِ
نعیمی، جلد4،صفحہ 516، نعیمی کتب خانہ، گجرات)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
میت کے ترکے سے تیجے،چالیسویں کا کھانا کھلانا کیسا؟
غیر مسلم اولا د مسلمان والدین کی وارث بن سکتی ہے یا نہیں؟
کیا مکان کسی کے نام کردینے سے ہبہ مکمل ہو جاتاہے؟
والدین سے ان کی زندگی میں جائیداد تقسیم کرنے کا مطالبہ کرنا کیسا؟
مالِ وِراثت میں اگر حرام و حلال مکس ہو تو کیا کریں؟
زندگی میں ہی اولاد میں جائیداد تقسیم کرنا
بیٹیوں کو حصہ نہ دینا کیسا ؟
زندگی میں وراثت تقسیم کرنا کیسا ؟