چندے کی رقم سے قبرستان کے لیے جگہ خریدنا کیسا؟ |
مجیب:مفتی ہاشم صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر:Lar:6103 |
تاریخ اجراء:18محرم الحرام1438ھ/20اکتوبر2016ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیافرماتےہیں
علمائےکرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ ہمارےہاں اعوان ٹاؤن لاہورمیں ایک
سوسائٹی نےاپنانجی بیت المال قائم کیاہےجس میں
زکوۃ وصدقات نافلہ،قربانی کی کھالوں کی رقوم مستحق
افرادکےلیےاکٹھاکرکےساراسال تقسیم کی جاتی ہیں۔بیت
المال اعوان ٹاؤن سوسائٹی کاایک ذیلی ادارہ ہے۔ان
دنوں سوسائٹی قبرستان کےلیےجگہ خریدنےکےپروگرام بنارہی
ہےجس کےلیےممبران سوسائٹی سےرقم کامطالبہ کیاگیاہےیہی
مطالبہ انتظامیہ نےبیت المال کمیٹی سےبھی کیاہے۔آپ
سےگزارش ہےکہ شریعت کی روشنی میں ہمیں اس معاملہ
میں جواب عنایت فرمائیں کہ بیت المال کی وہ رقم
جوزکوۃ وصدقات نافلہ اورقربانی کی کھالوں کی قیمت
کی صورت میں ہمارے پاس موجودہےآیاہم اس رقم کوقبرستان کےلیےجگہ
خریدنےمیں استعمال کرسکتےہیں؟ سائل :ذوالفقارعلی(لاہور) |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
زکوۃکی رقم قبرستان کی خریداری میں استعمال نہیں کرسکتے،اسی طرح نفلی صدقات اورقربانی کی کھالوں کی وہ رقم جومستحقین تک پہنچانےکےلیےاکٹھی کی گئی ہےقبرستان کی خریداری میں استعمال نہیں کرسکتے۔ہاں جب زکوۃ کی رقم فقیرشرعی کودےکراسےمالک بنادیااوروہ عاقل وبالغ ہےتووہ اپنی مرضی سےقبرستان کی خریداری میں صرف کرسکتاہے۔اسی طرح نفلی صدقات اورقربانی کی کھالوں کی رقم جوابھی تک مستحقین تک پہنچائی نہیں گئی وہ ابھی دینےوالوں کی ملک پرباقی ہےاگردینےوالےاس رقم کوقبرستان کی خریداری میں صرف کرنےکی اجازت دےدیں توان کی اجازت سےاسےاستعمال کیاجاسکتاہے۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
مسجد کے فنڈ سے کمیٹی ڈالنا کیسا؟
مسجد کے لیے قرض لینے کے احکام
امام وموذن کو ماہانہ یا سالانہ کتنی چھٹیاں کرنے کی اجازت ہے؟
کیا عین مسجد میں سیڑھی بنائی جاسکتی ہے؟
مدرسے کاچندہ ذاتی استعمال میں لانے کاحکم
جو مسجد چھوٹی پڑچکی ہو کیا اس جگہ کو بیچ کر دوسری جگہ خرید سکتے ہیں؟
مدرسے کے لئے پلاٹ دینے کے بعد کیا واپس لے سکتے ہیں؟
عین مسجد کو وضو خانے میں شامل کرنے کا حکم