جو مسجد چھوٹی پڑچکی ہو کیا اس جگہ کو بیچ کر دوسری جگہ خرید سکتے ہیں؟ |
مجیب:مولانا شاکرصاحب زید مجدہ |
مصدق:مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر:Sar:5218 |
تاریخ اجراء:12صفرالمظفر1438ھ/13نومبر2016ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک جگہ کافی طویل عرصہ سے مسجدبنی ہوئی ہے اوروہ گورنمنٹ سے رجسٹرڈبھی ہےلیکن اب وہ چھوٹی پڑچکی ہے کیااس جگہ کوفروخت کرکے اسی علاقہ میں کسی اورجگہ مسجدبناسکتے ہیں؟ سائل:سرورخان(فیصل آباد) |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
جوجگہ ایک بارمسجدقراردے دی جائے تووہ ہمیشہ کے لئے مسجدرہتی ہے ،اس جگہ کوفروخت کرکے کسی اورجگہ بنانایہ مسجدکوویران کرناہے جوکہ سخت ناجائز،حرام وگناہ کبیرہ ہے. |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
چندے کی رقم سے قبرستان کے لیے جگہ خریدنا کیسا؟
مسجد کے فنڈ سے کمیٹی ڈالنا کیسا؟
مسجد کے لیے قرض لینے کے احکام
امام وموذن کو ماہانہ یا سالانہ کتنی چھٹیاں کرنے کی اجازت ہے؟
کیا عین مسجد میں سیڑھی بنائی جاسکتی ہے؟
مدرسے کاچندہ ذاتی استعمال میں لانے کاحکم
مدرسے کے لئے پلاٹ دینے کے بعد کیا واپس لے سکتے ہیں؟
عین مسجد کو وضو خانے میں شامل کرنے کا حکم