مدرسے کی زمین پر امام یا موذن کی رہائش بنانا کیسا؟ |
مجیب:مفتی ھاشم صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر:Lar:6376 |
تاریخ اجراء:27جمادی الثانی 1438ھ/27 مارچ 2017ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ایک مسجدکے ساتھ مدرسہ کے لئےوقف کردہ زمین خالی پڑی ہوئی ہے ،اس زمین میں امام وموذن کی رہائش بناسکتے ہیں یانہیں ؟ سائل:عبدالماجد(شادباغ،مرکزالاولیاء،لاہور) |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
مدرسہ کے لئے وقف زمین میں امام یاموذن کی رہائش بناناجائزنہیں کیونکہ یہ وقف کواُس کی غرض سے ہٹ کراستعمال کرناہے اوروقف کواپنی غرض سے ہٹ کر استعمال کرنا ناجائز وحرام ہے۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
چندے کی رقم سے قبرستان کے لیے جگہ خریدنا کیسا؟
مسجد کے فنڈ سے کمیٹی ڈالنا کیسا؟
مسجد کے لیے قرض لینے کے احکام
امام وموذن کو ماہانہ یا سالانہ کتنی چھٹیاں کرنے کی اجازت ہے؟
کیا عین مسجد میں سیڑھی بنائی جاسکتی ہے؟
مدرسے کاچندہ ذاتی استعمال میں لانے کاحکم
جو مسجد چھوٹی پڑچکی ہو کیا اس جگہ کو بیچ کر دوسری جگہ خرید سکتے ہیں؟
مدرسے کے لئے پلاٹ دینے کے بعد کیا واپس لے سکتے ہیں؟