مدرسے کے لئے پلاٹ دینے کے بعد کیا واپس لے سکتے ہیں؟ |
مجیب:مولانا شاکرصاحب زید مجدہ |
مصدق:مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر:Sar:5239 |
تاریخ اجراء:16صفرالمظفر1438ھ/17نومبر2016ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زیدنے ایک پلاٹ مدرسہ کے لئے وقف کیااورقبضہ بھی دے دیالیکن پیسے نہ ہونے کی وجہ سے تین چارسال تک اسے بنایانہ جاسکااب زیدکہتاہے کہ میراپلاٹ مجھے واپس کردومیں اپنے ذاتی استعمال میں لاؤں گایامدرسہ کے علاوہ کسی اورمصرف میں صرف کردوں گا،کیازیدوہ پلاٹ واپس لے سکتاہے یاکسی اورمصرف میں صرف کرسکتاہے؟ سائل:محمدفیاض(فیصل آباد) |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
زیدنے جوپلاٹ مدرسہ کے لئے وقف کیاہے اسے واپس اپنی ملک میں لانایاکسی اورمصرف میں صرف کرناسخت ناجائز،حرام وگناہ ہے،کیونکہ جس چیزکووقف کردیاجائے وہ واقف کی ملک سے نکل جاتی ہے نہ واقف اسے واپس لے سکتاہے اورنہ ہی وقف کئے گئے مصرف کے علاوہ کسی اورمصرف میں صرف کرسکتاہے بلکہ جس مقصدکے لئے وقف کیا ہے اسی پرباقی رکھناواجب ہے۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
چندے کی رقم سے قبرستان کے لیے جگہ خریدنا کیسا؟
مسجد کے فنڈ سے کمیٹی ڈالنا کیسا؟
مسجد کے لیے قرض لینے کے احکام
امام وموذن کو ماہانہ یا سالانہ کتنی چھٹیاں کرنے کی اجازت ہے؟
کیا عین مسجد میں سیڑھی بنائی جاسکتی ہے؟
مدرسے کاچندہ ذاتی استعمال میں لانے کاحکم
جو مسجد چھوٹی پڑچکی ہو کیا اس جگہ کو بیچ کر دوسری جگہ خرید سکتے ہیں؟
عین مسجد کو وضو خانے میں شامل کرنے کا حکم