کیا مدرسے کے چندے کےبکس مسجد میں لگا سکتے ہیں؟ |
مجیب:مفتی ھاشم صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر:Lar:6410 |
تاریخ اجراء:23جمادی الثانی 1438ھ/23 مارچ 2017ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ کیامدرسے کے چندے والے بکس عین مسجدمیں لگائے جاسکتے ہیں ؟ نوٹ:یہ بکس مسجد میں فِکس اسٹینڈ پرلگائے جاتے ہیں ان کاسائز چوڑائی میں اتنا ہے کہ تین نمازی اس جگہ کھڑے ہوسکتے ہیں ۔ سائل : محبوب احمدعطاری(فیصل آباد) |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
مدرسےکےچندے والےمذکورہ بکس عین مسجد میں رکھناجائز نہیں کہ یہ مسجدکی وقف زمین کاغیرمصرف میں استعمال ہے جوکہ ناجائزہے۔ بسااوقات ان بکسززکے باعث نمازیوں پرجگہ بھی تنگ ہوگی ،اورنمازیوں پرجگہ تنگ کرناجائزنہیں ۔ بکسزز رکھنے والوں پرلازم ہے کہ فوراً انہیں مسجدسے اٹھادیں اوراس گناہ سے توبہ بھی کریں۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
چندے کی رقم سے قبرستان کے لیے جگہ خریدنا کیسا؟
مسجد کے فنڈ سے کمیٹی ڈالنا کیسا؟
مسجد کے لیے قرض لینے کے احکام
امام وموذن کو ماہانہ یا سالانہ کتنی چھٹیاں کرنے کی اجازت ہے؟
کیا عین مسجد میں سیڑھی بنائی جاسکتی ہے؟
مدرسے کاچندہ ذاتی استعمال میں لانے کاحکم
جو مسجد چھوٹی پڑچکی ہو کیا اس جگہ کو بیچ کر دوسری جگہ خرید سکتے ہیں؟
مدرسے کے لئے پلاٹ دینے کے بعد کیا واپس لے سکتے ہیں؟