Ek Masjid Ka Chanda Dusri Masjid Me Istemal Karna Kaisa?

ایک مسجد کا چندہ دوسری مسجد میں استعمال کرنا کیسا؟

مجیب:مولاناعبدالرب شاکر عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-323

تاریخ اجراء:04جُمادَی الاُولٰی1443ھ/09دسمبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   ایک مسجد میں جھولی کا چندہ جمع کیا ہو ،تو کیا دوسری مسجد میں لگا سکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جس مسجد کے لئے چندہ جمع کیا گیا ہو، اسی مسجد میں ہی اس کو استعمال کیا جائے گا اور ایک مسجد کا چندہ کسی دوسری مسجد میں استعمال کرنا جائز نہیں ہے، البتہ اگر کسی مسجد میں کسی دوسری مسجد کے لئے چندہ جمع کیا جائے اور صراحت کر دی جائے ، مثلا یہ کہہ کر مسجد میں چندہ جمع کیا کہ :"فلاں مسجد زیر تعمیر ہے لہذا اس کے لئے چندہ دیں "تو ایسی صورت میں اس دوسری مسجد کی تعمیر پر ہی چندہ خرچ کرنا واجب ہے کہ یہ اسی مسجد کا ہی چندہ ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم