" میں تمہیں چھوڑ دوں گا" کہنے سے طلاق واقع ہو جائے گی یا نہیں؟ |
مجیب:مولاناشفیق صاحب زید مجدہ |
مصدق:مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر:Aqs:849 |
تاریخ اجراء:04محرم الحرام1438ھ/06اکتوبر2016ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں علمائےدین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے اپنی بیوی سے لڑائی کے دوران یہ کہا کہ ’’میں تمہیں چھوڑ دوں گا ‘‘توکیا یوں کہنے سے کوئی طلاق کا معاملہ تو نہیں ہوا ،اس کے علاوہ میں نے کچھ بھی نہیں کہا ،رہنمائی فرمائیں؟ سائل:محمد فیصل (صدر کراچی) |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
پوچھی گئی صورت میں اگرآپ نے واقعی یہی الفاظ کہے تھے کہ ''میں تمہیں چھوڑدوں گا''تواس سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی کہ چھوڑ دوں گا یہ طلاق کا ارادہ ہے اورمحض ارادے سے طلاق واقع نہیں ہوتی ۔لہذا آپ دونوں بدستورمیاں بیوی ہی ہیں ۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
دو طلاقوں کے بعد عدت کے اندررجوع کرلیا اب کیا حکم ہے؟
اپنی بیوی کو طلاق دے دی ہےتو اب بچے کس کےپاس رہیں گے؟
میاں بیوی میں ایک سال تک جدائی رہی کیا اب نکاح دوبارہ کرنا ہوگا؟
اپنی روٹی الگ پکاؤ،مجھ سے دورہوجاؤ کیا یہ الفاظ کہنے سے طلا ق ہوجاتی ہے یا نہیں؟
کیا سوتے میں طلاق دینے سے ہوجاتی ہے یا نہیں؟
طلاق کے بعد بچی کس کے پاس رہے گی؟
جہیز کے سامان کا حکم
تین طلاقیں ہونے کے باوجود ساتھ رہنے والوں کے متعلق کیا حکم ہے ؟