Apni Biwi Ko Talaq De Di Hai To Ab Bache Kis Ke Pas Rahin Ge?

اپنی بیوی کو طلاق دے دی ہےتو اب بچے کس کےپاس  رہیں گے؟

مجیب:مولاناسعیدصاحب زید مجدہ

مصدق:مفتی فضیل صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر:kan:11967

تاریخ اجراء:11محرم الحرام  1438 ھ/13اکتوبر  2016 ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

     کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں مسمی محمد حنیف ولدامیردین،میں نے اپنی بیوی کو6ماہ پہلے طلاق دیدی ہے۔میرے دوبچے ہیں،ایک بیٹاجس کی عمر12سال ہے اورایک بیٹی جس کی عمر10سال ہے۔معلوم یہ کرناہے کہ بچے کس کے پاس رہیں گے؟ابھی بچے ماں کے پاس ہیں اورمیں بچے اپنے ساتھ رکھناچاہتاہوں ۔

سائل:محمد حنیف

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

     پوچھی گئی صورت میں بچے آپ کےساتھ ہی رہیں گے کیونکہ بچہ سات سال اوربچی نوسال کی عمرتک ماں کی پرورش میں رہتی ہے اس کے بعدبچہ بالغ ہونے تک اوربچی جب تک کنواری ہو باپ کی پرورش میں رہتی ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم