مجیب: مولانا سید مسعود علی
عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1207
تاریخ اجراء: 19جمادی الثانی1445
ھ/02جنوری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی گئی
صورت میں خلوتِ صحیحہ ہوگئی تو پورا مہر لازم ہے اور خلوتِ
صحیحہ یہ ہے کہ میاں بیوی ایک مکان میں
اس طرح جمع ہوں کہ اگر میاں بیوی والے تعلقات قائم کرنا
چاہیں ، تو کوئی رکاوٹ نہ ہو۔
بہارِ شریعت میں ہے:”وطی
یا خلوت صحیحہ یا دونوں میں سے کسی کی موت ہو
ان سب سے مہر مؤکد ہو جاتا ہے کہ جو مہر ہے اب اس میں کمی نہیں
ہو سکتی۔ “(بہارِ شریعت، جلد 02، صفحہ 65، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
خلوتِ صحیحہ
کی تعریف بیان کرتے ہوئے مفتی امجد علی اعظمی
رحمۃ اللہ علیہ فرماتےہیں:”خلوتِ صحیحہ یہ ہے کہ
زوج زوجہ ایک مکان میں جمع ہوں اور کوئی چیز مانعِ جماع نہ
ہو۔“ (بہارِ
شریعت، جلد 02، صفحہ 68، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
دو طلاقوں کے بعد عدت کے اندررجوع کرلیا اب کیا حکم ہے؟
میں تمہیں چھوڑ دوں گا۔۔۔۔۔۔کہنے سے طلاق واقع ہو جائے گی یا نہیں؟
اپنی بیوی کو طلاق دے دی ہےتو اب بچے کس کےپاس رہیں گے؟
میاں بیوی میں ایک سال تک جدائی رہی کیا اب نکاح دوبارہ کرنا ہوگا؟
اپنی روٹی الگ پکاؤ،مجھ سے دورہوجاؤ کیا یہ الفاظ کہنے سے طلا ق ہوجاتی ہے یا نہیں؟
کیا سوتے میں طلاق دینے سے ہوجاتی ہے یا نہیں؟
طلاق کے بعد بچی کس کے پاس رہے گی؟
جہیز کے سامان کا حکم