مجیب: عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی
عنہ
فتوی نمبر: WAT-1502
تاریخ اجراء: 24شعبان المعظم1444 ھ/17مارچ2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر عورت نے شوہر کو
کہا کہ میں تمہیں طلاق طلاق طلاق دیتی ہوں، اس صورت میں
کیا حکم ہو گا ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ
ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
بنیادی
طور پر شریعت مطہرہ نے عورت کو یہ اختیار نہیں دیا
کہ وہ طلاق دے،ہاں اگرشوہراسے طلاق دینے کا اختیاردے یااس کی دی ہوئی طلاق
کونافذکردے توطلاق ہوسکتی ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہےکہ
طلاق عورت پرہی واقع کی جائے ،مردپرطلاق واقع کی جائےتواس سے
طلاق نہیں ہوتی ،خواہ مردنے اسے طلاق واقع کرنے کااختیار دیاتھایااس کے طلاق واقع کرنے کے بعدمردنے اسے
جائزکیاکیونکہ مرد طلاق کا محل نہیں ہے کہ اسے طلاق واقع
ہو۔ لہٰذا اگر عورت شوہرکوطلاق دے ، تو اس صورت میں طلاق واقع
نہیں ہو گی۔
تبیین الحقائق
میں ہے” الزوج إذا طلق نفسه أو طلقته هي لا تطلق المرأة لعدم إضافته إلى
المحل “ ترجمہ : شوہر اپنے آپ کو طلاق دے یا عورت شوہر کو طلاق دے
تو محل کی طرف اضافت نہ ہونے کی بناء پر عورت کو طلاق واقع نہیں
ہوگی۔(تبیین الحقائق،کتاب الطلاق،ج 2،ص 208، المطبعة الكبرى
الأميرية ، القاهرة)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
دو طلاقوں کے بعد عدت کے اندررجوع کرلیا اب کیا حکم ہے؟
میں تمہیں چھوڑ دوں گا۔۔۔۔۔۔کہنے سے طلاق واقع ہو جائے گی یا نہیں؟
اپنی بیوی کو طلاق دے دی ہےتو اب بچے کس کےپاس رہیں گے؟
میاں بیوی میں ایک سال تک جدائی رہی کیا اب نکاح دوبارہ کرنا ہوگا؟
اپنی روٹی الگ پکاؤ،مجھ سے دورہوجاؤ کیا یہ الفاظ کہنے سے طلا ق ہوجاتی ہے یا نہیں؟
کیا سوتے میں طلاق دینے سے ہوجاتی ہے یا نہیں؟
طلاق کے بعد بچی کس کے پاس رہے گی؟
جہیز کے سامان کا حکم