مجیب:مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1858
تاریخ اجراء:16صفر المظفر1446ھ/22اگست2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کن کن چیزوں سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پاخانہ ، پیشاب، ودی، مذی، مَنی، کیڑا، پتھری، مرد یا عورت کے آگے یا پیچھے سے نکلیں وضو جاتا رہے گا۔البتہ اس کے علاوہ بھی بہت ساری چیزوں سے وضوٹوٹ جاتا ہے مثلاً مباشرتِ فاحشہ۔ بالغ شخص کاجاگتی حالت میں، رکوع وسجودوالی نمازمیں قہقہہ لگانا۔منہ بھر کے قے یعنی الٹی ہوجانا، یونہی نیند کی بعض صورتیں بھی وضوتوڑدیتی ہیں۔
تفصیلی معلومات کےلیے بہارشریعت جلد اول، حصہ دوم سے نواقضِ وضویعنی وضوتوڑنے والی چیزوں کا بیان پڑھ لیں اس میں صدر الشریعہ بدرالطریقہ مفتی امجدعلی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ نے تقریبا49 مسائل کے تحت بہت ساری صورتیں ذکر فرمائی ہیں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟