مجیب:مولانا محمد علی عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3134
تاریخ اجراء:26ربیع الاوّل1446ھ/01اکتوبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
زید نے وضو کیا اس کے بعد سر کے بال منڈوا لیے تو اسے دوبارہ وضو یا مسح کرنا پڑے گا یا نہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
سر کے بال منڈوانے سے وضو اور مسح نہیں ٹوٹتا۔ کیونکہ بال منڈوانا یا کٹوانا وضو ٹوٹنے کا سبب نہیں ہے۔ لہٰذا وہ پہلے والا وضو برقرار ہے، دوبارہ کرنے کی حاجت نہیں۔ یونہی جن بالوں پر مسح کیا تھا وہ اتر گئے تو اب سرکی کھال پر دوبارہ مسح کرنے کی حاجت نہیں۔
مراقی الفلاح میں ہے:”(ولا يعاد المسح) في الوضوء(على موضع الشعر بعد حلقه) لعدم طروء حدث به“ ترجمہ: بال منڈوا لینے کے بعد ان کی جگہ پر دوبارہ مسح نہیں کیا جائے گا کیونکہ بال کٹوانا حدث طاری ہونے(وضوٹوٹنے) کا سبب نہیں ہے۔(مراقی الفلاح شرح نور الایضاح ،جلد01،صفحہ31 ، المكتبة العصرية ،بیروت)
تنویر الابصار میں ہے:”ولا يعاد الوضوء۔۔۔بحلق رأسه ولحيته كما لا يعاد۔۔۔بحلق شاربه وحاجبه وقلم ظفره“ ترجمہ: جس طرح مونچھیں اور بھنویں منڈوانے اور ناخن کاٹنے سے وضو کا اعادہ نہیں کیا جاتا ،یونہی سر اور داڑھی کے بال منڈوانے سے بھی وضو کا اعادہ نہیں کیا جائے گا۔(تنویر الابصار مع الدر المختار و رد المحتار،جلد1، صفحہ 101، دار الفکر، بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟