Wazu Ke Baad Kalma Padhte Hue Shahadat Ki Ungli Se Ishara Karna Kaisa?

وضو کے بعد آسمان کی طرف دیکھ کر شہادت کی انگلی سے اشارہ کرکے کلمہ پڑھنا

مجیب:ابوالحسن ذاکر حسین عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-1192

تاریخ اجراء:25ربیع الاول1444ھ/22اکتوبر2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   وضوکےبعدآسمان کی طرف دیکھ کرشہادت کی انگلی اٹھاکرکلمہ طیبہ پڑھناضروری ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   وضوکےبعدکھڑےہوکرقبلہ کی طرف رخ کرکےشھادتین(اشھدان لاالہ الااللہ وحدہ لاشریک لہ واشھدان محمداعبدہ ورسولہ)پڑھنامستحب ہے،ضروری نہیں۔اسی طرح شھادتین پڑھتےوقت آسمان کی طرف نظرکرکےانگلی کےساتھ اشارہ کرنابھی جائزہے،شرعاًاس میں کوئی حرج نہیں،بعض فقہاء نےاس کی صراحت بھی کی ہے۔

   چنانچہ نورالایضاح مع مراقی الفلاح میں وضوکےمستحبات کے بیان میں ہے:"والاتیان بالشھادتین بعدہ قائماً مستقبلاً لقولہ صلی اللہ علیہ وسلم،مامنکم من احد یتوضا فیسبغ الوضوء ثم یقول: اشھدان لاالہ الااللہ وان محمداعبدہ ورسولہ،وفی روایۃ:اشھدان لاالہ الااللہ وحدہ لاشریک لہ واشھدان محمداعبدہ ورسولہ، الافتحت لہ ابواب الجنۃ الثمانیۃ یدخلھا،من ای باب  شاء" اوروضوکےبعدقبلہ کی طرف کھڑےہوکر شہادتین پڑھنا (مستحب ہے)حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کےفرمان کی وجہ سے،تم میں سےجو کوئی وضوکرے اورکامل وضوکرے،پھرپڑھے:" اشھدان لاالہ الااللہ وان محمدا عبدہ ورسولہ"اورایک روایت میں یہ الفاظ ہیں:" اشھدان لاالہ الااللہ وحدہ لاشریک لہ واشھدان محمدا عبدہ ورسولہ "اس کےلیےجنت کےآٹھوں دراوازے کھول دیے جاتے ہیں ، جس دروازے سےچاہیےداخل ہوجائے۔

   "والاتیان بالشھادتین بعدہ "کےتحت حاشیۃ الطحطاوی علی المراقی الفلاح میں ہے:"ذکر الغزنوی انہ یشیر بسبابتہ حین ینظر السماء"غزنوی نےذکرکیاکہ جب آسمان کی طرف دیکھےتواپنی شہادت والی انگلی سےاشارہ کرے۔ (حاشیۃ الطحطاوی علی المراقی الفلاح شرح نورالایضاح،ص77،مطبوعہ:کوئٹہ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم