Wazu Ke Baad jism Khushk Karna Kaisa

وضو کے بعد اعضائے وضو خشک کرنا کیسا

مجیب: ابو مصطفی محمد کفیل رضا مدنی

فتوی نمبر: Web-461

تاریخ اجراء:       28محرم الحرام1444 ھ/24اگست2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا وضو کرنے کے بعد اعضائے وضو تولیہ وغیرہ سے خشک کر سکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   وضو کر کے تولیہ یاکپڑے سے اعضائےوضو خشک کر سکتے ہیں، البتہ ہلکی سی تری باقی رہنے دی جائے کہ یہ نیکیوں کے ساتھ بروزِ قیامت وزن کی جائے گی ۔ ہاں اگر وضو کر کے مسجد میں جانا ہے، تو پہلے ہی اتناخشک کر لیں کہ مسجد میں وضو کی ایک چھینٹ بھی نہ گرے کیونکہ مسجد کو وضو کے قطروں سے بچانا واجب ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم