مجیب:مفتی محمد قاسم
عطاری
فتوی نمبر:62
تاریخ اجراء: 22 ذوالحجۃ الحرام1432ھ19نومبر 2011ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا
فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین کثرھم اللہ
المبین اس مسئلے کے بارے میں کہ پلکوں کو لمبا کرنے کے لیے ان
کے اوپر مسکارا لگایا جاتا ہے ،اور مسکارا واٹرپروف ہوتا ہے یعنی
اس کے نیچے پانی نہیں جاتا تو ایسی صورت میں
کہ جب مسکارا لگا ہوا ہو تو وضو ہوجائے گا یا نہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگر مسکارا لگانے کی
واقعی وہی صورت ہے جو بیان کی گئی تو مسکارا لگا
ہونے کی حالت میں وضو نہیں ہوگا ،اس لیے کہ اس کے لگا
ہونے کی صورت میں اس جگہ کے نیچے پانی نہیں پہنچے
گا اور وہ اعضاء جن کا وضو اور غسل میں دھونا فرض ہے ان میں سے ہر
ایک پر سے پانی کے کم از کم دوقطرے بہہ جانا فرض ہے اور اگر اعضائے
وضو وغسل میں سے کوئی جگہ بال برابر بھی خشک رہ گئی تو
وضو و غسل نہ ہوگا ، لہذا جب تک مسکارا کو جدا کرکے اس کی جگہ کو نہ
دھویا جائے اس وقت تک وضو اور غسل نہیں ہوگا۔درمختار میں
ہے :’’اقلہ
قطرتان فی الاصح۔‘‘یعنی اصح قول کے مطابق دھونے
کی مقدار کم از کم دو قطرے ہیں۔‘‘(درمختار مع ردالمحتار ،
ج1،ص 217،مطبوعہ کوئٹہ)
فتاوی عالمگیر
ی میں ہے :’’ ان بقی من موضع الوضوء قدر رأس
ابرۃ أو لزق بأصل ظفرہ طین یابس أو رطب لم
یجز۔‘‘ اگر اعضائے وضو میں سے سوئی کے سر
برابر جگہ بھی بے دھلی رہ گئی یااصل ناخن سے خشک یا
تر مٹی لگی رہ گئی تو وضو نہ ہوگا۔ (فتاوی عالمگیری ،ج 1،ص04 مطبوعہ
کوئٹہ)
لہذا
مسکارا نہ لگایا جائے اور اگر لگا لیا ہے تو اس کو زائل کرنا
ضروری ہے اگر مکمل طور پر زائل نہ ہو تو جتنا زائل ہو سکتا ہے اتناتو زائل
کرنا ضروری ہے جو باقی رہ جائے وہ حرج کی وجہ سے معاف ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟