Istinja Ke Baad Wash Basin Par Hath Dhote Hue Kapron Par Cheentein Lag Gaye Tu Hukum

 

استنجا کرنے کے بعد واش بیسن پر ہاتھ دھوتے ہوئے کپڑوں پر چھینٹے لگ گئے تو حکم

مجیب:مولانا فرحان احمد عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1829

تاریخ اجراء:24محرم الحرام1446ھ/31جولائی2024ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   پیشاب کرنے کے بعداستنجا کیا اور پھرواش بیسن پر ہاتھ دھو ئے، ہاتھ دھوتے ہوئے  کچھ چھینٹے کپڑوں پر لگ گئی، تو کپڑا پاک رہے گا یا ناپاک ہوگیا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   پیشاب کرنے کے بعدجب استنجاکرتے ہوئے  ہاتھ  پربھی پانی بہالیا،توسب چیزوں کے ساتھ ہاتھ بھی پاک ہوگئے ۔ بعدمیں مزیدنظافت کے لیے واش بیسن وغیرہ پرہاتھ دھوتے وقت کسی قسم کی نجاست ہاتھ پر نہیں ہوتی لہٰذا اس وقت ہاتھ سے گرنے والی چھینٹیں ناپاک نہیں ہوں گی، یہ چھنیٹیں اگر کپڑے وغیرہ پر لگ جائیں، تو وہ بھی ناپاک نہیں ہوں گے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم