مجیب: مولانا ذاکر حسین عطاری
مدنی
فتوی نمبر: WAT-610
تاریخ اجراء: 01شعبان المعظم 1443ھ/05مارچ 2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگرنمازکاوقت جارہاہو،توکیاتیمم
کرکےنمازپڑھ سکتےہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگروقت اتناتنگ ہوکہ وضویاغسل کرنےمیں
نمازقضاہونےکاخوف ہو،تواس صورت میں چاہیے کہ وقت کےاندرتیمم
کرکےنمازپڑھ لے،البتہ اس نمازکووضویاغسل کرکے،دوبارہ پڑھنا لازم
ہے۔بہارشریعت میں ہے " وقت اتنا تنگ ہو گیا کہ وُضو یا
غُسل کریگا تو نماز قضا ہو جائے گی تو چاہیے کہ تیمم کرکے
نماز پڑھ لے پھر وُضو یا غُسل کر کے اعادہ کرنا لازم ہے۔" (بہارشریعت،ج01،حصہ02،ص352،مکتبۃ
المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟