Ek Bartan Mein Kapre Dhone Ke Mutaliq Sharai Hukum

ایک برتن میں کپڑے دھونے کے متعلق شرعی حکم

مجیب: ابو مصطفیٰ محمد ماجد رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-937

تاریخ اجراء:10ذوالقعدۃ الحرام1444 ھ/30مئی2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   گھر والے کپڑے ایسے دھوتے ہیں کہ ایک بڑے برتن میں پانی ڈال کے اس میں کپڑے گیلے کرکے اس کو صابن کے ساتھ اچھی طرح دھو تےہیں، پھر برش وغیرہ کے ساتھ کپڑوں کا میل کچیل نکالتے ہیں، پھر  بڑے برتن میں صاف پانی ڈالنے کے بعدمگ سےنکال نکال کر کپڑے دھوتے ہیں ،اس کا کیا حکم ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اگر کپڑوں پر کوئی نجاست نہیں لگی تو انہیں ایک ہی برتن میں ڈال کر دھونے میں کوئی حرج نہیں ،لیکن اگر کپڑے نجس ہیں تو انہیں صاف کپڑوں کے ساتھ ایک ہی برتن میں ڈال کر دھونے سے سارے کپڑےنا پاک ہوجائیں گے لہذا پہلے نجس کپڑوں کو الگ سے پاک کرلیاجائے پھر انہیں پاک کپڑوں کےساتھ دھویا جائے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم