مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1328
تاریخ اجراء: 10جمادی الاخریٰ1444
ھ/03جنوری2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ووٹنگ
کے دوران جو سیاہی انگلی
پر لگائی جاتی ہے اس کو وضو غسل کرنےکےلیے اتارنا ضروری
ہے یا اس کواتارے بغیر بھی
وضو وغسل ہوجائے گا ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
صورت ِ مسئولہ میں انگلی پر لگائی جانے والی
سیاہی کی اگر تہہ
وغیرہ نہیں بنتی تو یہ مانع وضو نہیں ہے، اس کے لگے
ہونے کی حالت میں وضو و غسل
ہوجائےگا ۔
اور اگر تہہ
بنتی ہے اور اس کے لگے ہونے
کی حالت میں پانی جلد تک
نہیں پہنچتا ،تو اسے اتارنا
ضروی ہے، اس کے بغیر وضو وغسل نہیں ہوگا۔ ہاں! اگر تہہ
بہت سخت ہے، جیسا کہ عموما ہوتا ہے اور بہت کوشش کے باوجود کئی
دنوں تک صاف نہیں ہوتی، تو ایسی صورت میں وضو و غسل
ہوجائے گا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟