مجیب: فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-884
تاریخ اجراء: 02ذوا القعدۃالحرام1444 ھ/22مئی2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ترتیب
کے ساتھ وضو کرنا سنت مؤکدہ ہے، اگر خلافِ ترتیب وضو کر لیا تو وضو ہوجائے گا، لیکن جان بوجھ کر خلاف ترتیب وضو کرنا برا عمل ہے، اور اس کی عادت
بنالینا، ناجائز و گناہ ہے۔
جوہرہ نیرہ میں ہے: ” الترتیب عندنا سنۃ مؤکدۃ
علی الصحیح“ ترجمہ:
صحیح قول کے مطابق ہمارے نزدیک وضو میں ترتیب سنت مؤکدہ
ہے۔(الجوھرۃ
النیرۃ،جلد1،صفحہ54،مطبوعہ بیروت)
بہار شریعت میں ہے: ”پُورے سر کا
ایک بار مسح کرنا اور کانوں کامسح کرنا اور ترتیب کہ پہلے مونھ، پھر
ہاتھ دھوئیں، پھر سر کا مسح کریں،پھر پاؤں دھوئیں ، اگر خلافِ
ترتیب وُضو کیا یا کوئی اور سنت چھوڑ گیا، تو وُضو
ہو جائے گا، مگر ایک آدھ دفعہ ایسا کرنا بُرا ہے اور ترکِ سنّتِ
مؤکّدہ کی عادت ڈالی، تو گنہگار ہے۔“(بھار شریعت،جلد1،حصہ2، صفحہ 296، مکتبۃ المدینہ،کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟