Namaz Ka Waqt Kam Ho Tu Jaldi Wazu Kaise Karein ?

نماز کا وقت کم ہو تو جلدی وضو کیسے کریں ؟

مجیب: ابوصدیق محمد ابوبکر عطاری

فتوی نمبر: WAT-1318

تاریخ اجراء:       11جمادی الاولیٰ1444 ھ/07دسمبر2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اگر نماز کا وقت  اتنا تنگ ہے کہ مکمل سنتوں کے ساتھ وضو کیا جائے تو نماز قضا ہوجائے گی تو کیا اس صورت میں صرف وضو کے چار فرائض ادا کرکے نماز پڑھ سکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جی ہاں ایسی صورت میں کہ مکمل سنن و مستحبات کے ساتھ وضو کرنے کی صورت میں نماز کا وقت نکل جانے اور نماز قضا ہونے کا خوف ہوجبکہ   فرائض وضو  پر اکتفا کرنے میں نماز کو قضا ہونے سے بچا سکتا ہو تو یہی حکم ہے  فرائض   پر اکتفا کر   کے نماز کو قضا  ہونے سے بچائے کیونکہ فرض کی حفاظت سنن و مستحبات پر مقدم ہوتی ہے، اور جب بھی  دونوں  میں یوں تعارض ہو جائے کہ  کسی ایک کو ہی ادا کر سکتا ہے تو فرض کی حفاظت کو ہی ترجیح دی جائے گی ۔ اور قاعدہ ہے کہ جب کوئی بندہ دو مصیبتوں پھنس جائے تو اب اسے ان میں سےچھوٹی مصیبت کو اختیار کرنا چاہیے  اور یہاں فرض قضا کرنے کے مقابلے میں وضو کی سنن چھوڑنا چھوٹی مصیبت ہے فرض قضا کرنا بڑی مصیبت ہے ۔ البتہ یہ بھی  ذہن نشین رہے کہ بلا عذر شرعی نماز فرض میں اتنی تاخیر کرنا کہ فوت ہونے کے قریب ہو جائے یا مکروہ تحریمی وقت شروع ہو جائے جائز نہیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم