مجیب: محمد عرفان
مدنی عطاری
فتوی نمبر: WAT-1367
تاریخ اجراء: 11رجب المرجب1444 ھ/03فروری2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
نیند
سے اٹھنے پر کپڑوں پر تری پائے، منی وغیرہ ہونے کا یقین
نہیں، تو غسل کا حکم ہو گا یا نہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
سوکراٹھ کرکپڑے یابدن پرتری دیکھی
تواس کے حوالے سے تفصیل درج ذیل ہے :
()یقین
ہے کہ یہ نہ منی ہے ،نہ مذی،بلکہ ودی یاپسینہ
یاکچھ اورہے توغسل واجب نہیں۔()یقین ہوکہ یہ
منی ہے توہرحال میں غسل واجب ہے ،اگرچہ احتلام یادنہ ہو۔
()ان کے علاوہ تین مزید صورتیں
ہیں:
()منی
ہونے کااحتمال ہو۔(خواہ یوں کہ ساتھ ودی کااحتمال ہویامذی
کایاتینوں کا)()یامذی ہونے کایقین ہو()یامنی
نہ ہوناتویقینی ہے لیکن مذی ہونے کااحتمال ہو۔
حکم:ان تینوں صورتوں میں اگراحتلام
ہونایادہے، تب توبہرصورت غسل واجب ہے ۔
اوراگراحتلام یادنہیں توان کی
تفصیل درج ذیل ہے :
()تیسری
صورت کہ جس میں منی نہ ہونایقینی ہے اورمذی
کااحتمال ہے ،اس میں غسل نہیں ۔
()اورپہلی
صورت کہ جس میں منی کااحتمال ہے ،اس میں بہرصورت غسل واجب ہے۔
نوٹ:
ہاں ایک
صورت کااستثناء ہے کہ: منی کے ساتھ مذی کااحتمال ہے اورسونے سےپہلے شہوت تھی،اب جاگ کرتری دیکھی
،احتلام یادنہیں اوراس کے مذی ہونے کابھی احتمال ہے توغسل
واجب نہیں، جب تک اس کے منی ہونے کایقین نہیں ہوتا۔اوراگرسونے
سے پہلے شہوت نہ تھی یاتھی لیکن نیندآنے سے اتناوقت
پہلے ختم ہوچکی تھی کہ مذی جونکلنی تھی نکل کرصاف
ہوچکی،اس کے بعد سویااوراب جاگ کرتری دیکھی اوراس
کے منی ومذی ہونے کااحتمال ہے توغسل واجب ہوگا۔
()اوردوسری
صورت کہ جس میں مذی کایقین ہو،اس صورت میں بھی غسل واجب ہے ۔(فتاوی رضویہ،ج01،حصہ ب،ص623تا655،رضافاونڈیشن،لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟