مجیب: محمد بلال عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1740
تاریخ اجراء: 21ذوالقعدۃالحرام1444 ھ/10جون2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا اپنا
ستر دیکھنے سے وضو ٹوٹ
جاتا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ستر دیکھنے سے وضو نہیں ٹوٹتا، چاہے اپنا ہو یا کسی
اور کا۔ صدرالشریعہ بدرالطریقہ
حضرت علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ
لکھتے ہیں: ”عوام میں جو مشہور ہے کہ گھٹنایااور ستر کھلنے یا
اپنا یاپرایا ستر دیکھنے سے وضو جاتا رہتا ہے محض بے اصل بات
ہے۔ ہاں وضو کے آداب سے ہے کہ ناف سے زانو کے نیچے تک سب ستر چھپا ہو
بلکہ استنجے کے بعد فوراً ہی چھپا لینا چاہیے کہ بغیر
ضرورت ستر کھلا رہنا منع ہے اور دوسروں کے سامنے ستر کھولنا حرام ہے۔“(بہارِ شریعت، جلد 1، صفحہ
309، مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ
وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟