Shower Se Nahate Hue Cheentain Ur Kar Kapron Par Lag Jayen To Kya Hukum Hai ?

شاور سے نہاتے ہوئے چھینٹے اڑ کر کپڑوں پر لگ جائیں تو کیا حکم ہے ؟

مجیب: ابو مصطفی محمد کفیل رضا مدنی

فتوی نمبر:Web-892

تاریخ اجراء: 10رمضان المبارک1444 ھ/01اپریل2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   شاور سے نہاتے وقت ناپاک جسم پر پانی ڈالا اور تھوڑے فاصلے پرکپڑے ٹنگے تھے ان پر چھینٹے لگے ،اب معلوم نہیں کہ وہ پاک چھینٹے ہیں یا ناپاک تو کپڑوں کا کیا حکم ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   غسل فرض ہونے کی صورت میں جسم نجاست حقیقیہ نہیں بنتا کہ اس پر لگ کر اچھلنے والے چھینٹے ناپاک کہلائے جائیں ہاں مائے مستعمل ضرور ہوتے ہیں لیکن مائے مستعمل صحیح قول کے مطابق پاک ہوتا ہے۔

   نیز غسل کے دوران جوپاک  کپڑے ٹنگے ہوتے ہیں اور چھینٹوں سے گیلے ہو جاتے ہیں وہ پاک ہی کہلائیں گےکہ یقینی طور پر پاک چیز صرف شک اور وہم سے ناپاک نہ ہوگی یعنی جب تک یہ یقینی طور پر معلوم نہ ہو کہ نجس چھینٹے کپڑوں پر لگے ہیں تب تک وہ کپڑے پاک ہیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم